جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او صاحب جھنگ کی طرف سے جاری (نشہ مکاؤ زندگی بچاؤ) محم کے تحت سی ائی اے سٹاف جھنگ کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش عدنان عرف چندو بھٹی ولد ظفر علی سکنہ یابوالا رنگے ہاتھوں گرفتار ملزم کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد مقدمہ درج۔مزید تفتیش جاری-
منشیات فروشی کسی صورت قابل قبول نہ ہے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چمن عباس اے ایس آئی نے کہا کہ نشہ ایک لعنت اور ناسور ہے جس گھر اور جس انسان میں داخل ہوتا ہے زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے مگر یہ جان چھوڑنے کا نام نہیں لیتا منشیات کا خاتمہ ہماری اولیں ترجیح ہے ہم نے مل کر نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہے اور اس کا خاتمہ کرنا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +