جھنگ (مسرت ریاض جعفری) عزیر فاطمہ ہیلتھ کیئر سنٹر پیر کوٹ سدھانہ کا افتتاح معروف روحانی شخصیت پیر سید وہاب گیلانی نے کر دیا، جہاں الٹرا ساؤنڈ، نارمل ڈیلیوری ،زنانہ پوشیده امراض کا چیک اپ کی چوبیس گھنٹے سہولت دستیاب ہو گی، شہریوں نے دور افتادہ علاقے میں اس سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے

عزیز فاطمہ ہیلتھ کئیر سنٹر پیرکوٹ سدهانہ کا افتتاح کر دیا گیا ۔۔۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) مس کرن ذوالفقار ایل ایچ وی فرام گرين سٹار جرمن لیڈی ڈاکٹر کی تربیت یافتہ نے اپنے سینئر افیسر ڈسٹرکٹ جھنگ علی حسن فرام گرین سٹارر کا شکریہ ادا کرتے ھوئے بتایا کہ الحمدلله گرین سٹارر کے تعاون سے عزیز میڈیکل ہیلتھ کئیر سنٹر نزد غوثیہ روڈ فاروق ویلڈنگ والی گلی پیرکوٹ سدهانہ کا افتتاح باقاعده طور پر کر دیا گیا-

جس کے افتتاحی پروگرام کے چیف آف دی گیسٹ ہمارے علاقہ کی روحانی شخصیت پیر سید عبدالوہاب گیلانی تھے اور نہ صرف میری طرف سے بلکہ اہلیان علاقہ پیرکوٹ سدهانہ تھانہ مسن کی منجملہ اقوام و افراد کی طرف سے گرین سٹارر کے تمام اسٹاف و افسران کا تہہ دل سے بھی شکریہ جنکی منیجمنٹ میں ہمارے پسماندہ اور دوآبہ کے علاقہ میں 24 گھنٹے چلنے والا عزیز فاطمہ ہیلتھ کئیر سنٹر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے-

جس میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بارعائت ،نارمل ڈیلیوری ،زنانہ پوشیده امراض کا چیک اپ اور خاندانی منصوبہ بندی کا تعين کیا گیا ہے ۔اب ہمارے علاقہ کی ماؤں اور بہنوں کو جھنگ شہر کے علاقہ میں دور دراز جانے کی ضرورت نہیں زنانہ میڈیکل چیک اپ کی تمام سہولیات ان کے علاقہ کی دہلیز پر عزیز فاطمہ ہیلتھ کئیر سنٹر پر رکھ دی گی ھیں –

گرین سٹار کا اچھا اور مثبت اقدام پر ایک بار پھر میرے علاقہ کی غیور عوام کی طرف سے تہہ دل سے دلی شکریہ جنکی منیجمنٹ یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا ۔۔ .

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +