گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیازمحسن گزشتہ روز تحصیل احمدپورسیال کا دورہ کیا۔گڑھ مہاراجہ موڑ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ اور جناح پارک گڑھ مہاراجہ رینویشن پروجیکٹ کا معائنہ کرکے پارک کا افتتاح کیا، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر عباس خان سیال،فیصل حیات جبوآنہ اور مولانا آصف معاویہ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم بشیر۔محمد عمران نیازی۔صفدر حسین کھیڑا۔اکاونٹ آفیسر محمد عمران خان۔پی سے ٹو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خضر خان۔شیخ احسان الہی۔ایگزیکٹیو ممبر للہ فاؤنڈیشن ڈاکٹر رانا خالد محمود۔میڈیا نمائندگان سید قمر زمان نقوی،رانا فیصل اقبال۔بھی ان کے ہمراہ تھےجناح پارک کے رینویشن کے بعد افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ یہ آپکے شہر کی خوبصورتی ہے اور یہ آپ کے علاقہ کا فیملی پارک ہے اسکی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل کی کارکردگی کو خوب سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جھنگ نے یونین کونسل سمندوآنہ کے علاقہ چاہ بہلول والا کے زمیندارہ بند کا وزٹ کیا جہاں گزشتہ سال ماہ ستمبر میں شگاف پڑنے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی،اور سیلاب کا پانی احمدپور سیال شہری آبادی میں داخل ہوگیا تھا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بریچنگ پوائنٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر امیر عباس خان سیال نے زمیندارہ بند کے حوالے سے ڈی سی جھنگ کو تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس پر اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے ہمراہ تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے بعدکمیٹی کی طرف سے سفارشات اور تجاویز PDMA کو ارسال کردی جائیں گی اور PDMA کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز ریلیز کرے گی۔اس موقع پر ملک سجاد حسین اعوان,حاجی عبدالمجید۔راۓ ربنواز بھٹی. قاسم علی خان سیال بھی موجود تھے۔بعد ازاں گڑھ مہاراجہ موڑ پر بیوٹیفکیشن پروگرام کا بھی معائنہ کیا۔یاد رہے اس بند بارے ممبر صوبائی اسمبلی چیف وہپ پاکستان تحریک انصاف رانا شہباز احمد خان نے اسمبلی فلور پر علاقہ کے عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے آواز اٹھائی تھی۔
👁️ Estimated Views 278