گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) چئیرمن للہ فاؤنڈیشن حاجی ریاض بہار صاحب۔بانی للہ فاؤنڈیشن محمد لطیف انقلابی صاحب۔اعجازالرحمن صاحب۔چوہدری کبیر احمد صاحب کی طرف سے سیلاب کے دوران ہزاروں افراد کی خدمت اور گزشتہ ماہ 41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی خوبصورت ترین تقریب کے انعقاد پر ٹیم للہ فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور سیال جھنگ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
جسمیں مقررین نے خطاب میں کہاانسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات کے شرف سے نوازا ہے تاکہ وہ انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرسکیں بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ دکھ درد مصیبت میں ایک دوسرے کے کام ائیں یہی اصل انسانیت ہے قاسم علی خان سیال۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کسی کی دل آزاری ناہو للہ فاؤنڈیشن نے ہم پر اعتماد کیا ہے جس کی بدولت ہم اپنے علاقہ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں۔
سیلاب میں عوام کی خدمت کرنے والے رضاکار خدائی خدمت گار جنہوں نے انتہائی مصیبت اور دکھ کی گھڑی میں للہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہزاروں افراد کے دکھوں کا مداوا کیا۔
سیلاب میں بلاشبہ ہر رضاکار درد دل رکھنے والا فرشتہ صفت انسان نظر ا رہا تھا۔چوہدری ظفر اقبال باجوہ۔ترقی کے اس دور میں ہمارے علاقے میں عوام جانوروں سے بدتر زندگی گزارتے ہیں میرا تعلق خیبر پختونخواہ ے اس دور افتادہ علاقہ سے ہے جہاں پر انسان آج بھی صحت۔
علاج معالجہ۔صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے اور انسان حیوان اکٹھے پانی پینے پر مجبور ہیں میرے علاقہ میں آج بھی اکثریت ہونے والی اموات کا سبب علاج معالجہ کی سہولیات موجود نا ہونا ہے سرپرست رب نواز فاونڈیشن ڈاکٹر مصباح فدا۔چئیرمین للہ فاؤنڈیشن حاجی ریاض بہار نے تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاچوہدری ظفر اقبال باجوہ اور ٹیم نے سیلاب کے دوران جو خدمت سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں –
ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں تحصیل احمد پور سیال میں گزشتہ ماہ41 جوڑوں کی خوبصورت شادی کی کامیاب تقریب اسی ٹیم کے بدولت ہے یہ کام انتہائی مشکل تھا لیکن ان لوگوں نے اسے بااحسن طریق سرانجام دیا اج کی تقریب بلاشبہ ٹیم کی محنتوں اور خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی ہے۔
للہ فاؤنڈیشن لوگوں کےچہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کانام ہے۔انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہمارا سرمایہ ہے۔عنصر خان تابش نے کہاخدمت انسانیت کے کارکنان اللہ تعالی کی منتخب شخصیات ہواکرتی ہیں۔
للہ فاؤنڈیشن کے رضاکار درد دل رکھنے والے افراد ہیں۔ گذشتہ روز تحصیل احمدپورسیال للہ فاونڈیشن کی طرف سے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے افراد کے اعزاز میں باجوہ آٹو ٹریڈرز گڑھ موڑ میں پروقار تقریب سے راہنماؤں کا خطاب۔
اس پروقار تقریب میں کارکنان للہ فاونڈیشن کی سیلاب زدگان اور اجتماعی شادیوں کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں تمام رضاکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ،شیلڈز بھی دی گئیں۔
پروگرام میں چوہدری محمد بوٹا۔چوہدری ظفر اقبال باجوہ۔قاسم علی خان سیال۔محمد انصر خان تابش۔انجینئر محمد مختار خان،سرپرست رب نواز فاونڈیشن ڈاکٹر مصباح فدا۔ملک محمد عمران جڑھ۔مہر محمد آصف بھاگت ۔ڈاکٹر لیلی رباب۔رانا محمد عاشق۔
عمران مہدی۔میاں احمدرمضان شیخ۔ چوہدری مزمل طاہر۔ماسٹر ملک مظفر۔چوہدری اظہرعمران باجوہ۔ڈاکٹر رانا خالد محمود۔گوہر خان لنگاہ۔شیخ امتیاز احمد رحمانی۔محمد جواد ہادی۔چوہدری صابر علی۔
سیف اللّٰہ صدیقی۔ڈاکٹر محمد طیب۔سیکریٹری جزل سوشل ویلفیئرسوسائٹی گڑھ مہاراجہ(رجسٹرڈ)رانامحمد نعیم خان۔عنصرخان تابش۔عنصرمہدی۔حمدنعیم
بھٹہ۔عبد الستار.خالد رضا غالب۔۔رانا محمدسلیم۔محمد امتیاز سیال۔مختار خان کیھڑا بھی موجود تھے۔
پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر لیلی رباب کی طرف سے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر کیک بھی کاٹا گیا۔اور پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500
رانا محمد نعیم خان ڈپٹی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک