آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سالگرہ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں واک کا انعقاد
جھنگ (خصوصی رپورٹ) آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ایک پروقار واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
واک کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔واک میں انچارج شعبہ خدمت خلق عبدالسلام بیگ، صدر مرکزی مسلم لیگ جھنگ ضیاء الرحمن گریوال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر عباس، ڈاکٹر عمران یونس، ایڈمن ڈاکٹر محمد وقاص، حافظ امجد ریاض سمیت سینئر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف شریک ہوئے۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھ-
ے جن پر قومی اتحاد، سلامتی اور عوامی خدمت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” قومی عزم، اتحاد اور قربانی کی علامت ہے، جبکہ طبی عملہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرتا رہے گا۔واک کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +