پریس ریلیز
گورنمنٹ ہائی سکول مدوکی، ضلع جھنگ میں پنجاب ٹیچرز یونین (سرسید گروپ) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینئر وائس پریذیڈنٹ پنجاب ٹیچرز یونین (سرسید گروپ) پنجاب، مہر اظہر عباس طاہر لک نے کی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومتِ پنجاب اساتذہ کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے، سکولوں کی نجکاری کا عمل روکا جائے اور اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
اجلاس میں حافظ غلام محی الدین کو صدر اگیگا پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی گئی کہ پنجاب ٹیچرز یونین (سرسید گروپ) غیر مشروط طور پر حافظ غلام محی الدین، صدر اگیگا پنجاب، کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑی رہے گی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر پاک افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع میں ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کی کارکردگی کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا، جن میں تنویر احمد غزالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، مہر محمد آصف سیال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) مردانہ ضلع جھنگ، میڈم نسرین عبداللہ سیال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ویمن ایلیمنٹری ایجوکیشن) ضلع جھنگ، اور میڈم ناصرہ پروین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ضلع جھنگ شامل ہیں۔ اجلاس میں ان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
مزید برآں، ان دفتری اہلکاروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو شب و روز اساتذہ کی ڈی پی سی کے انعقاد کے لیے محنت کر رہے ہیں، جن میں محمد طیب ساہمل، محمد اصغر وینس، محمد ایوب بھٹہ، حافظ محمد صدیق نصیر ہرل اور دیگر تمام اہلکار شامل ہیں، جو اساتذہ کی سینیارٹی اور فائلوں کی جانچ پڑتال میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
اجلاس میں معاون افسران، بالخصوص مہر محمد اصغر کوڑیانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور مہر محمد اسلم بھٹہ صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے جلد از جلد ڈی پی سی کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر علامہ محمد زبیر صاحب نے ملک کی سلامتی، نظامِ تعلیم کی بہتری، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و حفاظت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
مقررین میں محمد کلیم انجم سیال، مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین سرسید گروپ پنجاب، میاں قمر عباس شاہد جنجوعہ، میڈیا کوآرڈینیٹر و فنانس سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین سرسید گروپ، محمد شعبان طاہر سرگانہ جنرل سیکرٹری، محسن رضا وائس پریذیڈنٹ ،محمد زکریا ضلعی صدر شامل تھے۔
آخر میں اطہر محمود اور خرم شہزاد نے تمام شرکاء کی پرتکلف ضیافت کی، جس پر حاضرین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
👁️ Estimated Views 253