نامعلوم افراد کی جانب سے زہر دینے کا افسوسناک واقعہ، بے زبان جانور ہلاک، کارروائی کا مطالبہ
مقامی افراد کا ہجوم اس افسوسناک واقعے کی شدید مزمت کی گئی
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) جھنگ موضع کچیاں سادات، بھٹی موڑ، تھانہ مسن کی حدود میں فرید چیلہ کے گھر پیش آنے والے ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ھے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گھر میں استعمال ہونے والے دودھ میں زہریلا پاوڈر ملا دیا، جس سے گھر کے افراد کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ھے
متاثرہ خاندان کے مطابق اسی دوران گھر کے ساتھ بندھے ہوئے بے زبان جانوروں کو بھی زہر دیا گیا، جس کے نتیجے میں تمام جانور ہلاک ہو گئے۔ جانوروں کی ہلاکت پر اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
متاثرہ شہری اسد علی چیلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او جھنگ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت تحقیقات نہ کی گئیں تو ایسے سنگین واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں اور بے زبان جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں
متاثرہ خاندان نے جانوروں کی تصاویر اور دیگر شواہد بھی متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور انصاف کی فراہمی کے لیے آئی جی پنجاب لاھور ۔ریجنل پولیس آفسیر فیصل آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سمیت تمام متعلقہ حکام سے فوری نوٹس اور کاروائی کا مطالبہ کیا ھے