شورکوٹ (خالد شہزاد سے)شورکوٹ کینٹ چوہدری ساجد اشرف گجر کو ممبر کینٹونمنٹ بورڈ شور کوٹ کینٹ بنا دیا گیا ہے سیاسی و سماجی حلقوں کا خیر مقدم –
تفصیلات کے مطابق منسٹری اف ڈیفنس کی جانب سے شور کوٹ کینٹ کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد اشرف گجر کو ممبر کینٹونمنٹ بورڈ بنا دیا گیا ہے اس موقع پر تحصیل پریس کلب شورکوٹ اور پاکستان میڈیا کونسل کے عہدے داران و ممبران نے چوہدری ساجد اشرف گجر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شورکوٹ کینٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری ساجد اشرف گجر شہر اور عوام کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے-