جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سال 2024 سے التواء کا شکار اساتذہ کی پروموشنز کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے ایک اہم اور قابلِ فخر سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس خوش آئند پیش رفت سے اساتذہ برادری میں خوشی، اطمینان اور اعتماد کی نئی فضا قائم ہوئی ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

اساتذہ کی پروموشنز کی تکمیل پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو خراجِ تحسینی

ضلع جھنگ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سال 2024 سے التواء کا شکار اساتذہ کی پروموشنز کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے ایک اہم اور قابلِ فخر سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس خوش آئند پیش رفت سے اساتذہ برادری میں خوشی، اطمینان اور اعتماد کی نئی فضا قائم ہوئی ہے۔

اس اہم کامیابی کا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع جھنگ تنویر احمد غزالی اور ان کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے، جنہوں نے محدود وقت میں غیر معمولی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دیرینہ مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔

خصوصاً ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) مہر محمد آصف سیال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نسرین عبداللہ سیال اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ناصرہ پروین کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے پروموشن کیسز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا اور اساتذہ کو ان کا جائز حق دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بات پنجاب ٹیچرز یونین سرسید گروپ کے مرکزی صدر محمد کلیم انجم سیال اور مرکزی نائب صدر اظہر عباس طاہر لک نے اساتذہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تنویر احمد غزالی نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر چارج سنبھالنے کے بعد مسائل کے حل، میرٹ کے فروغ اور اساتذہ دوست پالیسیوں کے نفاذ کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔

اسی طرح مہر محمد آصف سیال نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) اساتذہ کی پروموشنز کے طویل عرصے سے زیرِ التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر اساتذہ برادری انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اساتذہ کے مسائل کے حل، میرٹ کی بالادستی، تعلیمی معیار کی بہتری اور محکمہ تعلیم کی ترقی کے لیے اسی جذبے، خلوص اور عزم کے ساتھ خدمات سرانجام دی جاتی رہیں گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +