جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) قائد عوام صاحبزادہ محمد آصف معاویہ سیال کے دادا جان کو رات گئے آبائی علاقے سپرد کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور مزہبی شخصیات سمیت اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

#موضع_گگڑانہ: قائد عوام صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال صاحب صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے دادا جان، شہیدِ ناموسِ صحابہ مولانا مختار احمد سیال شہید کے والدِ محترم حاجی شیر محمدگگڑانہ سیال کی نمازِ جنازہ قائد عوام کی اقتداء میں ادا کر دی گئی،

جنازہ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر محمود، مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان صاحبزادہ زین سلطان، قائد جھنگ استاذ العلماء مولانا عبدالغفور جھنگوی، صاحبزادہ مولانا پیر مسرور نواز جھنگوی، مہر امجد سلیم سرگانہ، مولانا مفتی محمد عمیر خان، مولانا عمردراز نہرا ، مولانا محمد عرفان حیدری, فوجی محمد رمضان خان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی و سیاسی قائدین و کارکنان، اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی
اللہ تعالیٰ حاجی شیر محمد صاحب کی کامل بخشش فرمائیں اور ورثاء کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں (آمین)

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
#teamasifmuaviasial