وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر مہر محمد اسلم نول کو تھانہ وریام والا میں تعیناتی اور چارج سنبھالنے پر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،قائد سپرا گروپ و ممبر امن کمیٹی حاجی مقصود احمد سپرا، انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر اعجاز احمد اور سماجی شخصیت مہر فخر عباس سپرا نے ملاقات کرکے مبارک دی،اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، رپورٹ شیخ اسد مصطفیٰ، ثمر عباس بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شور کوٹ،مہر اسلم نول سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ وریام تعنیات ہونے پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی مقصود احمد سپرا ممبر امن کمیٹی اعجاز احمد سب انسپکٹر انچارج چوکی رستم سرگانہ مہر فخر عباس سپرا نے دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اسلم نول نے کہا کہ پولیس کا میڈیا اور تاجر برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم تو اتے ہیں اور چلے جاتے ہیں تبادلے نوکری کا حسن ہوتا ہے ہمیں مل کر کرائم کے خاتمے کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے-

اور ہمیں مل جل کر چلنا ہوگا جرم کی نشاندہی کرنا اپ کا کام ہے اس پر کام کرنا ہمارا کام ہےحکیم طاہر محمود جنجوعہ حاجی مقصود احمد سپرا نے انکی تعنیاتی کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ اپ علاقے سے پہلے ہی باخبر ہیں اللہ سے دعا گو ہیں کہ خالق کائنات وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور ارض پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنائے ہم اپ سے اور اپکی جملہ ٹیم سے امید کرتے ہیں کہ اپ پوری ایمانداری اورفرض شناسی سے اپنے فرائض منصبی نیک نیتی سے سر انجام دیں گے اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +