شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ العزیز 15نومبر بروز اتوار ال پاکستان اہلحدیث کانفرنس مینار پاکستان میں شرکت کیلئے جمیعت اساتذہ ضلع جھنگ کے ذمہ داران پروفیسر امان اللہ بھٹی صدر جمعیت اساتذہ پاکستان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کریں گے حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ہم امیر ضلع حافظ ثاقب سرور ساقی کے ساتھ دن رات گاوں قصبوں میں پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں-
اور امیر محترم حافظ سینیٹر عبدالکریم کا پیغام گلی محلے تک پہنچا رہے ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران اس ورک کو تیز کریں اور اشتہاری مہم تیز کریں-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +