جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ )حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس حوالہ سے ضلع میں چوتھے مرحلے میں 441 کاشتکاروں کو بزریعہ قرعہ اندازی سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ تقریب کے دوران 41 کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن، سابق اراکین صوبائی اسمبلی مہر محمد اسلم بھروانہ، نواب فیصل حیات جبوآنہ ، مہر سلطان سکندر بھروانہ ، شیخ حنان یعقوب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مہر ناصر سیال ، میاں ناصر واہلہ ، کسان رہنماء مہر حاکم خان سیال ، مہر محمد رمضان نول ، کھاد ڈیلرز یسوسی ایشن مہر محمد افضل، بلال صادق نے خصوصی شرکت کی اور کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی لانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز کی فراہمی اسی کسان دوست پالیسی کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور بڑے کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری تک رسائی فراہم کرنا اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید زرعی مشینری کے استعمال سے زمین کی بروقت تیاری، فصلوں کی بہتر دیکھ بھال اور زرعی امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی۔
حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور صوبے کو زرعی ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے بغیر زرعی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات پر شفاف انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +