جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار، سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد، پروگرام اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی جھنگ کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں عمر سلطان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور پروفیسر امتیاز حسین، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ،ڈاکٹر رفیع الدین ہیڈ ماسٹر اور سرفراز خان نول EST نے شرکت کی، رپورٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نول

گورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار، سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور طلبہ میں منشیات کے تباہ کن اثرات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے سماجی بہبود کونسل احمد پور سیال، ضلع جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں ایک خصوصی انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی جھنگ کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں عمر سلطان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور پروفیسر امتیاز حسین، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ،ڈاکٹر رفیع الدین ہیڈ ماسٹر اور سرفراز خان نول EST نے شرکت کی۔سیمینار میں طلبہ کو منشیات کے استعمال کے جسمانی، ذہنی، تعلیمی اور معاشرتی نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں، صحت اور مستقبل کو تباہ کر دیتا ہے۔

اس لعنت سے بچاؤ کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہمات، والدین کی توجہ اور معاشرتی سطح پر مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہےمقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں، صحت مند سرگرمیوں کو اپنائیں اور اپنے اردگرد بھی اس حوالے سے شعور بیدار کریں۔اس موقع پر سماجی بہبود کونسل کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے، مثبت سماجی رویوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں اصلاحی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسی آگاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پروگرام کا بنیادی مقصد نئی نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرکے ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +