جھنگ میں مبینہ طور پر ایک سینئر پروفیسر کے ساتھ تشدد کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او جھنگ کے بروقت اقدام کی تعریف، ایسے عناصر کسی معافی کے قابل نہیں،علمی، سیاسی و سماجی شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا

*استاد پر مبینہ تشدد کا واقعہ، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا فوری نوٹس*ڈی پی او جھنگ کے بروقت اقدام کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے – اس افسوسناک واقعہ کے بعد ملک بھر میں بالخصوص پنجاب و ضلع جھنگ میں بہت تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی

اس افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی پی او جھنگ کے اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے، کیوں کہ اگر سینئر اساتذہ ایسے رہ چلتے تشدد کا نشانہ بنیں گے اور معاشرے میں معزز اساتذہ کرام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک بڑھتے جائیں گے –

استاد پر مبینہ تشدد میں ملوث دو ملزمان بروقت گرفتار، تھانہ کوتوالی میں سخت قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج

استاد کی تضحیک اور اس پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ڈی پی او جھنگ

استاد معاشرے کا محسن اور قوم کے مستقبل کا معمار ہے، اس کی عزت و تکریم درحقیقت علم و شعور کی عزت ہے۔ ڈی پی او ساجد حسین

کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی استاد کی عزتِ نفس مجروح کرے۔ ڈی پی او جھنگ

اساتذہ کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان کی تضحیک کرنے والوں کو قانونی شکنجے میں کسا جائے گا۔ ڈی پی او جھنگ

جھنگ پولیس اساتذہ سمیت ہر شہری کی عزت، جان و مال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، ڈی پی او جھنگ

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +