*منتظرمہدی بیورو چیف روزنامہ بول پاکستان جھنگ کی زیرسرپرستی چھٹا ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد*
جھنگ( )جھنگ محلہ مصطفی آباد کچا ملتان روڈ نزد مہدی سٹریٹ منتظرمہدی کی زیرسرپرستی آنکھوں،معدہ،جگر،اور شوگر میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے ایک روزہ چھٹا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا۔جس میں جھنگ کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دی فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں ماہر امراض معدہ جگر اور شوگر ایم بی بی ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر امراض چشم اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر رفعت عباس نے تقریبا 150 مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی جبکہ رعایتی قیمتوں پر نظر کی عینکیں بھی دی گئیں۔
اس موقع پرکاشف مہدی سیال،نوازش مہدی سیال، شیخ عبد الرحمن، مہر الطاف حسین سیال،مہر اظہر عباس اسد سیال،طیب محمود،تنصیر حیدر سیال،ملک ریاض علی،رانا محمد عمران،مظہر حسین اہلیان علاقہ نے انتظامیہ فری کیمپ کے احسن اقدامات کو سراہا جبکہ منتظرمہدی سیال کا کہنا تھا کہ اس فری کیمپ کا مقصد مستحق ونادار مریضوں کو انکے گھر کی دہلیز پر فری چیک اور فری ادویات مہیا کرنا تھا قابل ڈاکٹرز نے جو خدمات سرانجام دی ان کا دل سے شکر گزار ہوں جبکہ عوام الناس کی سہولت کیلئے آئندہ بھی فری کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔