وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر مہر محمد اسلم نول کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت دو افراد گرفتار ،مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق نواحی موضع اپٹھ جنجیانہ سے تعلق رکھنے والے قیصر عباس ولد حاجی محمد قوم گلو سیال جو کہ اپنے گینگ کا سرغنہ بتایا گیا ہے کو ان کے دیگر ساتھی فیصل علی ولد شوکت علی قوم علی خنانہ سکنہ ککو والا تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9 لاکھ روپے مالیت سے زائد کے بکرے، بکریاں اور نقدی برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے –
مزکورہ منظم گینگ کو کہ رات کے وقت مویشی چوری میں مطلوب تھے، جنہیں ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر مہر محمد اسلم نول ہمراہ اے ایس آئی محمد فاروق اے ایس آئی محمد شفیق نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے –
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا سب انسپکٹر مہر محمد اسلم نول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر جو عوام کو نقصان پہنچانے میں مشغول ہوں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ علاقہ بھر سے مویشی چوری سمیت دیگر جرائم پر قابو پایا جا سکے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +