پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ کمیونٹی فورم کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی۔
ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ چوکی انچارج میاں عبدالرزاق جنجوعہ
جھنگ ( )آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہداہت پر ڈاکٹر محمد اطہر وحید ڈپٹی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کے حکم پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کمیونٹی فورم پل اصحابہ کی پہلی باضابطہ میٹنگ پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکی پل اصحابہ میں چوکی انچارج میاں عبد الرزاق جنجوعہ کی زیرِ سرپرستی ہوئی۔ جس میں پنجاب ہائی وے پولیس پل اصحابہ کمیونٹی فورم کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری حمزہ محمود نمبردار چک 389 ج ب نے حاصل کی۔ چوکی انچارج پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ میاں عبد الرزاق جنجوعہ نے پنجاب پٹرولنگ پولیس کمیونٹی فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیئے اور سب ممبران کو مکمل طور پر بریف کیا۔ میٹنگ میں چوہدری حمزہ محمود، میاں غلام محی الدین، زوہیب خان پٹھان، ڈاکٹر سیف الرحمن، سجاد علی،چوہدری عبداللہ، سرور صاحب ریٹائرڈ ٹیچر، چوہدری سرفراز، غلام عباس فوجی، خالد خان پٹھان، میاں نذیر سلطان جنجوعہ، محمد نصر اللہ شاہین، آصف سیماب، چوہدری اشفاق، سعدیہ لطیف نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہی متفقہ طور پر سب ممبران کی طرف سے آصف سیماب کو صدر اور چوہدری حمزہ محمود کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ کمیونٹی فارم کا مقصد پٹرولنگ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے اور جہان ضرورت ہو گئی کمیونٹی فورم ممبران پٹرولنگ پولیس کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کریں گے۔