شورکوٹ(شیخ غلام مصطفٰی )حکومت پنجاب کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں شہریوں کے مسائل کا ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرن نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،مہر ریاض موہانہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں شہریوں کے مسائل کا ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرن نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

ریونیو خدمت کچہری میں فرد اور انتقال کا اجرائ، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ کا اجراءاور دیگر ریونیو مسائل کا ازالہ کیاگیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے عوام الناس کو بھرپور ریلیف میسر ہورہا ہے۔ شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ایک ہی چھت تلے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجک اپنے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے ریونیو خدمت کچہری میں تشریف لائیں۔

علاوہ زیں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں مسائل سن کر فوری احکامات جاری کئے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment