جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی ،ارشد گجر ) مسلمانوں کے تمام مسالک اپنی اپنی انا پرستی کو چھوڑ کر قران و سنت کے نظام کے لیے متحد ہو جائیں۔جس میں تمام تر مسائل کا حل موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کہ نائب امیر لیاقت بلوچ نے جھنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر عظیم الشان منعقدہ محفل میلاد مصطفی سیے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ،جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

جھنگ (۔ ارشد گجر ) مسلمانوں کے تمام مسالک اپنی اپنی انا پرستی کو چھوڑ کر قران و سنت کے نظام کے لیے متحد ہو جائیں۔جس میں تمام تر مسائل کا حل موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کہ نایب امیر لیاقت بلوچ۔نے جھنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے سرپرست اعلی شیخ ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر عظیم الشان منعقدہ محفل میلاد مصطفی سیے خطاب کرتے ہوئے کیا –

انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفی کی پاک محافل کا انعقاد مسلمانوں کے دلوں کو منور کرتا ہے۔مگر جس اقا دو جہاں۔کا یہ میلاد شریف مناتے ہیں اس پہ ہم عمل درامد نہیں کرتے ہمارے اقا دو جہاں نے ہماری رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ اپس میں رواداری محبت اور بھائی چارگی کو اپنا کر اپنی زندگی کو پر اسائش بنائیں۔

اس وقت پاکستان کے حالات بہت وگرگوں ہو چکے ہیں اگر قوم متحد نہ ہوئی تو پھر ایسے حالات پیدا ہوتے ہی ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے سکون تباہ ہو کر رہ گیا ہے کاروبار کی کوئی فوقیت نہیں ہے مزدور اور غریب عوام پس رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب وضو فرماتے تھے انکا وہ وضو کا ایک پانی کا قطرہ بھی صحابہ کرام نیچے نہیں گرنے دیتے تھے –

محبت اور عشق کے ساتھ اپنے چہروں اور جسم کو مل کر تمام تر بیماریوں سے محفوظ رہتے تھے اور ان کے چہرے سورج کی روشنی سے بھی زیادہ چمکیلے ہوتے تھے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ میری اتباع کرو سچائی اختیار کرو اور اپنے اندر رواداری پیدا کرو تبھی جا کر ہم سچے مسلمان بن سکتے ہیں۔

اس سے قبل معروف دینی سکالر حضرت خواجہ معین الدین کریجہ سجادہ نشین مٹھن کوٹ فلاسفانہ خیالات کا اظہار کر کے سامعین کے دل جیت لیے انہوں نے کہا کہ طائف کے لوگوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشدد کر کے ان کے تمام جسم کو لہو لہان کر دیتے تھے اللہ پاک کو یہ ناگوار گزرا اللہ پاک اپنے پیارے نبی کی جی بے حرمتی برداشت نہ کی اللہ پاک نے فورا اپنے فرشتوں کو حکم دیا کہ میرے پیارے حبیب کے پاس فورا پہنچو جو وہ کہیں گے-

اس پر عمل کرو فرشتوں نے خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اللہ پاک کا پیغام دیا کہ اگر حکم ہو تو ہم ان پہاڑوں کو اپس میں ملا کر تمام ابادی کو نیست و نابود کر دیتے ہیں۔ مگر میرے اقا دو جہاں فرمانا تھا نہیں ہو سکتا ہے کہ ان کی انے والی نسلوں میں اچھے انسان پیدا ہو جائیں۔

یہ تھے رحمت اللعالمین جنہوں نے اپنی امت کے لیے ہر وقت خیر کی دعا مانگی مگر اج ہم مسلمان کیا اپنے اقا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات پر عمل کر رہے ہیں۔لیاقت بلوچ اور خواجہ معین الدین کریجہ نے محفل منعقد کرنے پر شیخ ظفر اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

محفل پاک کا اغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت قاری غلام عباس نے حاصل کی گل ہائے عقیدت کے پھول معروف نعت خوان حسن جیلانی اور محمد حسین نے نچھاور کیے۔جبکہ نقابت کے فرائض نوجوان محمد طارق صابری نے سر انجام دیے۔بانی محفل شیخ ظفر اقبال نے اپنے معزز مہمانوں اور تمام سامعین کا دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا –

کہ انہوں نے پاک محفل میں شمولیت فرما کر مجھے عزت بخشی میں سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موقع پر دیگر مقررین میں سکھ کمیونٹی جھنگ کے سربراہ سردار جسپال سنگھ نے بھی اقا دو جہاں کی تعریف میں تصوف کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔محفل پاک میں سابق ایم پی اے میجر محمد سرور۔بہادر خان جھگڑ۔ڈاکٹر عبدالجبار خان مہر ارشاد منڈ۔ریاض حسین عشرت بھٹی معروف بزنس مین حاجی گل شیر چدھرڑ مسلم لیگ رہنما گوشی خان۔پیپلز پارٹی کے چوھدری ناصر معروف صحافی رائے منظور عابد کھرل ۔ممتاز سماجی کارکن گڈو خان۔میاں وسیم طار شیخ۔اسلامی جھنگ کے جنرل سیکرٹری شہزاد عبداللہ۔منہاج القران کے صبغت اللہ قادری کے علاوہ سینکڑوں دوستوں۔نے شرکت کی۔

.

تمام سامعین محفل کے لیے بہترین لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ اختتام پر معروف سکالر خواجہ غلام معین الدین کریجہ سجادہ نشین کوٹ مٹھن بہت ہی خوبصورت اور دل سوز انداز میں دعا مانگی اور شیخ ظفر اقبال کے والدین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment