جھنگ ( بیورو رپورٹ ) جھنگ میں اساتذہ کے عالمی دن پر استاد ہی سراپا احتجاج نظر آئے ۔ اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ، گریجیوایٹی، اور پنشن رولز میں ترامیم کے خلاف تعلیمی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صدر ہائی سکول جھنگ تا پریس کلب جھنگ تک احتجاجی ریلی نکالی-
جسکی قیادت حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ حافظ عبدالناصر آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ، ضلعی صدر انور جپہ ، محمد سعید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری ، ضلعی صدر خواتین رابعہ کوثر ، تحصیل صدر شیخ شفقت حسین ، غلام شبیر نائب صدر ، شیخ نعمان سیکرٹری نشر و اشاعت ، شیخ توقیر یسین جنرل سیکرٹری تحصیل جھنگ ، طارق محمود پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موضع باغ ، پرنسپل صدر گرلز ہائی سکول میڈم عظمت فردوس ، ضلعی قیادت سمیت سینکڑوں خواتین و مرد اساتذہ کرام اور مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل صاحبان نے شرکت کی ۔
گورنمنٹ گرلز صدر ہائی سکول میں سیمینار بھی منعقد کیا گیا جہاں نگران حکومت کی جانب سے اساتذہ کش فیصلوں کی مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب و دیگر مقررین نے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے ناجائز اور ظالمانہ ہیں جو اساتذہ کی تذلیل ہیں۔
پورے ملک میں اساتذہ کو حقوق دیئے جا رہے ہیں لیکن پنجاب کی نااہل نگران حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قوم کے معمار سڑکوں پر ہیں ۔ اگر لیو انکیشمنٹ، گریجیوایٹی، اور پنشن رولز میں ترامیم واپس نہیں لی گئیں تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھا دیا جائے گا ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +