جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی ) فیسکو کا چمکتا ستارا محنتی، قابل، عوام دوست اور دیانتدار فیسکو آفیسر سید سلیم شاہ ایکسیئن سے ایس ای کے عہدے پر پروموٹ، فیسکو حکام کی جانب سے ان کی پروموشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ۔سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول نے مبارکباد دی یے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (. . . . . . ) فیسکو کا چمکتا ستارا محنتی، قابل، عوام دوست اور دیانتدار فیسکو آفیسر سید سلیم شاہ ایکسیئن سے ایس ای کے عہدے پر پروموٹ ہو گئے ہیں فیسکو حکام کی جانب سے ان کی پروموشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول نے مبارکباد دی یے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

اور ان کا کہنا تھا کہ سید سلیم شاہ فیسکو میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں موصوف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کر نے کے بعد 2001 میں فیسکو میں ایس ڈی او تعینات ہو ئے اور اپنی انتھک محنت،لگن، نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی کو انتہائی احسن طور پر سرانجام دینے کے ساتھ مختلف محکمانہ امتحانات کورسز میں اول پوزیشنیں حاصل کر تے ہوئے تیزی سے ترقی کا سفر طے کیا فیسکو میں پہلے ایس ڈی او،پھر ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر اور بعد میں ایکسیئن ترقی یاب ہو ئے بطور ایکسیئن فیسکو کنسٹرکشن ڈویژن جھنگ پیپکو بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا اور اپریشن جھنگ ڈویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر استحکام پاکستان کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل اور نیشنل نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا –

موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل منیجمنٹ فیسکو جھنگ سرکل اور جنرل منیجر ایم اینڈ ٹی فیسکو جھنگ سرکل بھی تعینات رہے ہیں سید سلیم شاہ اپنی کارکردگی کی بدولت منفرد شناخت رکھتے ہیں اور صارفین میں بھی ان کی پذیرائی کا یہ عالم ہے کہ لوگ ان کی تعیناتی کے دور کو بھلا نہیں پاتے موصوف آجکل ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی فیسکو ریجن فیصل آباد تعینات ہیں.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment