جھنگ (. . . . . )نول قوم کی ویلفیئر کیلئے قوم کو اکٹھا کرنے کا بیڑا آخر کار نول فیڈریشن پاکستان کی مرکزی قیادت کے چند متحرک اور خیرخواہ لوگوں نے آخرکار اپنے سر پہ لے لیا۔اس سلسلے میں ضلع جھنگ میں کیونکہ نول قوم کی واضح اکثریت پائی جاتی ہے اسلیئے مرکزی قیادت کی پہلی میٹنگ مہر منور حسین نول مرکزی صدر یوتھ ونگ کے ڈیرہ فیصل آباد روڑ نذد انور مارکی موضع کوٹ سائی سنگھ پر منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں نول قوم کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کافی پالیسیز بنائیں جن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نول قوم کا اجتماع ضلعی لیول پہ ماہانہ میٹنگ ہرماہ کے پہلے جمعے کو چار بجے سے لے کر اذان مغرب ہوا کرے گی جسمیں نول قوم کے سیاسی اور غیرسیا سی معاملا ت ،مسائل،تجاویز اور ویلفیئر کے کاموں پر اہم فیصلے ہواکریں گے ۔اس میٹنگ میں مرکزی قیادت جن میں حاجی مہر احمد یار نول ایڈووکیٹ (مرکزی جنرل سیکرٹری NFP) ,ڈاکٹرمہر محمد ریاض نول (مرکزی صدر انفارمیشن ونگ NFP),نوجوان قیادت ڈاکٹر مہر آصف علی نول (ماہر امراض معدہ و جگر )،مہر منور حسین نول (مرکزی صدر یوتھ ونگ NFP),نوجوان قیادت مہر منور خان نول آف کوٹ نولاں 18 ہزاری جھنگ ،مہر صابر حسین اکبر نول ،حافظ محمد اشفاق امیر نول مرکزی جنرل سیکرٹری کسان ونگ NFP )سمیت دیگر راہنماوں نے شرکت کی۔
مرکزی جنرل سیکرٹری NFP کی طرف واضح ہدایت کی گئی کہ NFP کے دوسرے اضلاع و تحصیلوں کی قیادت بھی لازمی ہر ماہ میٹنگ بلائے اور اس کی رپورٹ مرکزی صدر انفارمیشن ونگ کو ارسال کرے تاکہ برادری لیول پر فلاحی کاموں اور ویلفیئر میں تیزی لائی جاسکے ۔ اعلی قیادت کی طرف سے معروف سماجی شخصیت حاجی مہر سعید احمد نول جنرل منیجر بحریہ ٹاون راولپنڈی/اسلام آباد (برادر مہر حاکم علی نول SP لیگل ساوتھ پنجاب ملتان) کی طرف سے مستحق افراد اور فلاحی منصوبوں کی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +