6ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ رہائش گاہ بانی محفل محمد شہزاد شکیل محلہ منشیا نوالہ سرگودھا روڈ جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی جس میں نامور ثناءخوان مصطفی اور خطیب نے ہدیہ عقیدت پیش کیا
جھنگ(سٹی رپورٹر ) محفل پاک زیر صدارت فخر سادات آل نبی اولادِ علی صاحبزادہ حضرت پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری گدی نشین حضرت پیر سید فتح شاہ بخاری ضلع چنیوٹ نے کی تلاوت قرآن پاک قاری محمد رمضان آف جھنگ، محفل پاک کی نقابت شہنشاہ نقابت فخر جھنگ محمد سرفراز حسین ساقی سیالوی نے کی خصوصی خطاب علامہ مولانا غلام مرتضی ھاشمی آف چنیوٹ عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفی الحاج محمد ناصر عباس چشتی آف جھنگ، بلبل مدینہ خوبصورت آواز کے مالک قاری محمد وقار یونس سیالوی آف بھوآنہ؛ثناء خوان مصطفی صغیر برادن جھنگ قاری محمد اعظم خصوصی کلام محمد حسن مہدی قاری محمد اویس رضا قادری ماشاءاللہ سب ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھے انداز میں اپنا ہدیہ عقیدت پیش کیا خصوصی فرمائش پر حضرت پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری صاحب نے حضورپاک ﷺ کی بارگاہ میں مختصر حاضری پیش کی مہمان خصوصی محمد وقار منیر اسلام آباد،رب نواز، حاجی حق نواز ٹھیکیدار رضا خان،غلام یاسین،محمد طلحہ،حاجی محمد وارث،محمد عارف اے ون ماربل،محمد اشرف نیازی،محمد مصطفی،باقر ملک،قاضی فضل عباس،چوہدری فہیم عباس راہی، ملک محمد نسیم، محمد گل شیر سیال ماربل شوروم، ڈاکٹر عمران حیدر، توقیر باجوہ ؛ڈاکٹر قمر عباس، ملک شفقت عباس،شہباز انصاری،حاجی عامر شہزاد،سعد رسول،محمد اور اہل علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی محفل پاک کے آخر میں آل نبی اولاد علی حضرت پیر سید سجاد حسین شاہ نے بانی محفل کیلئے خصوصی دعا کروائی اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا