جھنگ (عرفان حیدر سیال /ڈویثزنل بیوروچیف) دربار سخی سید نور شاہ بخاری کے گدی نشین سید خاور شاہ بخاری کی زیر صدارت معروف صوفی بزرگ سخی سید نور شاہ بخاری جی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 10ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد۔
اس موقع پہ سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار چیئرمین ایڈوکیٹ سید مصدق عباس شاہ ، نواب بابر خان سیال، نواب واصف خان سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، سیکرٹری پنجاب، نواب نجف خان سیال شخصیات سمیت دیگر علماء کرام کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
تقریب کا افتتاح تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا مہمان خصوصی
مخدوم زادہ سید محمد حیدر بخاری فرزند شاہ جیونہ رع سابقہ چیئرمین بیت المال ڈسٹرکٹ امیدوار ایم این اے نے مزار پہ پھولوں کی چادر چڑھائی ملک وقوم کی ترقی خوشخالی سالمیت کےلیے دعاکی۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +