شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی موضع فرید محمود کاٹھیا میں پیر سید محمد قاسم علی شاہ کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلاد کی پروقار تقریب کا اہتمام، بین الاقوامی شہرت یافتہ صاحبزادہ دیان کاظم المعروف نکا پیر کی خصوصی آمد، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر مہر ریاض موہانہ ،ڈاکٹر غلام اللہ ،محمد اقبال چدھڑ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ (مہرریاض حسین )میں پیر سید محمد قاسم علی شاہ کی زیر صدارت ایک عظیم الشان محفل میلادالنبی منعقد کی گئی جس میں پیر سید اورنگزیب کاظمی ، پیر سید فرحت عباس شاہ اور صاحبزادہ محمد دیان کاظم المعروف نکا پیر نے خصوصی شرکت کی –

گزشتہ شب بستی پرانی چدھڑ موضع فرید محمو کاٹھیا میں منعقدہ محفل میں معززین علاقہ اور عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا نعت خوان مبشر علی صائم اور ندیم عباس عطاری نے حضورﷺ کی بارگاہ میں اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کیے جبکہ محسن رضا عاجز نے نقابت کے فرائض انجام دیے محفل کی خصوصی نشست میں پاکستان کے کمسن خطیب محبوب عوام صاحبزادہ محمد دیان کاظم المعروف نکا پیر نے شرکت کی-

اور اپنے خطاب میں قرآن و احادیث کی روشنی میں مسائل بیان کیے آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ پیر سید بہادر علی شاہ۔ سید محمد قاسم علی شاہ نے خصوصی اجتماعی دعا فرمائی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment