ملک محمد عامر جھلو پریزیڈنٹ سٹوڈنٹ ونگ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی زیر صدارت جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے طلبا کی اساتذہ کی ناحق گرفتاریوں پر طلبا کا اساتذہ سے اظہار یکجحتی کے لیے میٹنگ آیندہ کا لائحہ عمل تیار میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران ملک محمد عامر جھلو کا کہنا تھا علم سکھانا ایک پیغمبری پیشہ ہے ایک معلم ہی انسان کو باشعور بناتا ہے-
تاکہ وہ معاشرے کے امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں آج جس طرح سکولوں کی نجکاری کر کے غریب عوام کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی پیشن ختم کر کے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے یہ قابل افسوس ہے ہمیں جو اساتذہ ہمیشہ ایک اچھا شہری بننے کی تقلید کرتے تھے افسوس آج نگران حکومت پنجاب انہی پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے اساتذہ اپنی اور ہم طلبا کی بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس پر ان اساتذہ کرام کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے –
10دن سے زائد عرصہ ہو گیا ہے حکومت ظالمانہ رویہ جارہی رکھے ہوئے ہیں کہیں ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہمارے تمام طلبا بھائی گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں تدریسی عمل کا مکمل باءیکاٹ ہے ہمارے نگران حکومت پنجاب سے استدعا ہے اساتذہ کے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کر کے تمام گرفتار اساتذہ کو فلفور رہا کیا جائے ہم نے بہت آپ کا تماشہ دیکھ لیا ہے بہت صبر کر لیا ہے –
اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے ایسا نہ ہو ہم آپ کو آپ کے اساتذہ کے ساتھ ظالمانہ سلوک کو دیکھتے ہیں اپنے جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا پڑے ہم طالب علم ہیں ہم تعلیمی میدانوں میں اچھے لگتے ہیں لہذا ہمیں احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے آئین و قانون کے مطابق ہر شہری کے بنیادی حقوق اسے میسر ہونا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے نگران حکومت کو احساس ہونا چاہیے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +