جھنگ(شیخ غلام مصطفٰی ) کانسٹیبل شاہ محمد کی بیٹی پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ منتخب ، ڈی پی او ملک طارق محبوب کا احسن اقدام، اپنے دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کی .ڈی پی او نے کانسٹیبل شاہ محمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انکی بیٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ، ملک بلال ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ(شیخ غلام مصطفٰی )کانسٹیبل شاہ محمد کی بیٹی پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ منتخب ، ڈی پی او ملک طارق محبوب کی طرف سے حوصلہ افزائی کی گئی .ڈی پی او نے کانسٹیبل شاہ محمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انکی بیٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل شاہ محمد کی بیٹی کے پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ منتخب ہونے پر ڈی پی او ملک طارق محبوب نے انکی حوصلہ افزائی کی اور کا نسٹیبل شاہ محمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انکی بیٹی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. ڈی پی او نے کانسٹیبل شاہ محمد کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے بچوں کی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر انکی ویلفئیر اور حوصلہ افزائی کیلئے عملی اقدامات عمل میں لائے جا رھے ہیں ۔ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کے بچوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment