جھنگ کے معروف صحافی مہر عرفان حیدر سیال، منتظر مہدی سیال کی کاوشوں سے آنکھوں ، معدہ و جگر اور شوگر میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے پہلا ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا اہتمام، جسمیں ماہر امراض معدہ و جگر اور شوگر ایم بی بی ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر مراض چشم اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت عباس نے تقریبا 200 مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری ادویات فراہم کیں، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( عرفان حیدر سیال /ڈویثزنل بیوروچیف) پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل جھنگ کے ضلعی صدر مہر عرفان حیدر سیال اور بیورو چیف منتظر مہدی سیال کی زیر سرپرستی آنکھوں ، معدہ و جگر اور شوگر میں مبتلا مستحق مریضوں کیلئے محلہ مصطفی آباد کچا ملتان روڈ گلی مہدی سٹریٹ جھنگ صدر نیں پہلا ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا –

جس میں جھنگ کے ماہرِ ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں ماہر امراض معدہ و جگر اور شوگر ایم بی بی ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر مراض چشم اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفعت عباس نے تقریبا 200 مریضوں کا مفت چیک اپ اور فری ادویات فراہم کیں جبکہ رعایتی قیمتوں پر نظر کی عینکیں بھی دی گئیں ۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے انتظامیہ فری کیمپ کے احسن اقدامات کو سراہا جبکہ مہر عرفان حیدر سیال کا کہنا تھا کہ اس فری کیمپ کا مقصد مستحق و نادار مریضوں کو انکے گھر کی دہلیز پر فری چیک اور فری ادویات مہیا کرنا تھا ۔

منتظر مہدی سیال نے کہا کہ یہ کیمپ فی سبیل اللہ لگایا گیا جہاں جھنگ کے مستند اور قابل ڈاکٹرز نے اپنی خدمات سرانجام دین جنکے لیے وہ انکے شکر گزار ہیں جبکہ عوام الناس کی سہولت کیلئے آئیندہ بھی فری کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment