ملہوانہ /جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) احسن میڈی کیئر اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرمدوکی روڈ مہلوانہ موڑ پر جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ کے زیر اہتمام دو روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد، ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ کی زیر صدارت لگایا گیا جس میں ائی سرجن ڈاکٹر عمیر عبداللہ ملتان، ڈاکٹر عبدالرحمان مسعود نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا،اس موقع پر شہریوں کے کیا تاثرات تھے، ضلع جھنگ کے معروف حکماء نے بھی خدمت خلق میں کیا کردار ادا کیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ سے

شورکوٹ احسن میڈی کیئر اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرمدوکی روڈ مہلوانہ موڑ پر جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ کے زیر اہتمام دو روزہ فری ائی کیمپ ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ کی زیر صدارت لگایا گیا جس میں ائی سرجن ڈاکٹر عمیر عبداللہ ملتان ڈاکٹر عبدالرحمان مسعود نے تقریباً پانچ سوسے زیادہ چیک کئے اور تقریباً تیس کے قریب آپریشن کرکےلینز ڈالے مریضوں کا چیک اپ کیا –

یاد رہے یہ اپریشن بغیر ٹانکوں کے کیئے گئے جس میں پچاس روپے پرچی فیس تھی اس فیس میں اپریشن اور میڈیسن فری دیں گئیں لینز کی قیمت مریضوں نےخود ادا کی چیئرمین جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ ضلعی یوتھ صدر میاں غلام یسین جنجوعہ چوہدری حکیم شاہد پرویز جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری کیمپ لگانے کا مقصد خدمت انسانیت ہے الحمدللہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے قریہ قریہ جاکر مساجد میں بزریعہ لاوڈ سپیکراعلانات کئے تاکہ عوام الناس اس سے مستفید ہو سکیں –

مہنگائی بے روز گاری کے دور میں عوام الناس کی خدمت کرنا یقیناً بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ خالق کائنات ہمیں ایسے مزید کیمپ لگانے کی توفیق دے تاکہ خدمت انسانیت کا عمل جاری رہے ہم ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment