جھنگ (ریاض شاہد خان) تھانہ کوتوالی کی حدود میں ہونے والی ایک ہی گھر میں تیسری مرتبہ ڈکیتی کی واردات، تین مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کی لوٹ مار کرکے فرار، ڈی پی او جھنگ سے متاثرہ شخص چوہدری اجمل راجپوت نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

جھنگ میں ایک ہی گھر میں ہونے والی تیسری ڈکیتی کی افسوسناک خبر…

جھنگ ( بیورو رپورٹ) تھانہ کوتوالی جھنگ کے علاقے بستی کل والی ، سبزی منڈی روڈ ، گلی شیخ مٹھو والی کے رہائشی چوہدری محمد اجمل راجپوت کے گھر تیسری بار ڈکیتی کی واردات میں 3 مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر 125000 روپے نقدی جبکہ ساڑھے تین تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے-

جبکہ جاتے ہوئے بڑی مہارت کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی ار بھی ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کوتوالی اسد نواز دھولکہ اور انچارج چوکی مگھیانہ رانا عاصم موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ متاثرہ شخص چوہدری محمد اجمل راجپوت نے بتایا کہ یہ انکے گھر میں تیسری بار ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے لیکن ابھی تک کسی ایک واقعہ میں انکو ریکوری نہ مل سکی ہے-

۔ متاثرہ شخص نے ڈی پی او جھنگ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جھنگ تھانہ کوتوالی کے علاقہ سبزی منڈی روڈ بستی کل والی میں ڈکیتی کی واردات 4 مسلح ڈاکو نقاب پوش گھر والوں کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ کے قریب ذیورات پیسے لوٹ کر فرار جاتے جاتے بڑی مہارت سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی ار بھی ساتھ لے گئے آہل علاقہ میں خوف ہراس تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ائے روز بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر ڈی پی او جھنگ سے فوری نوٹس کا مطالبہ-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment