جھنگ (ڈاکٹر ریاض احمد نول)پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس/تعارفی میٹنگ نئے ممبران زیرصدارت صدر میڈم نیلم ناصر مگھیانہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں منعقد ہوا، جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سمیت جملہ ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے اور اسیران جیل جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے)پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس/تعارفی میٹنگ نئے ممبران زیرصدارت صدر میڈم نیلم ناصر مگھیانہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ منعقد ہوا ہے –

جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل محمد گل زیب خان ، سوشل ویلفیئر آفیسر سی ڈی شاہد امین، سید ممتاز حسین شاہ ،چوہدری اسامہ طاہر ایڈووکیٹ ،وحید احمد ملک ،ڈاکٹر مہر ریاض نول ,جعفر حسین کشف بھٹہ،محمد یوسف رضا بھٹی ،میڈم طاہرہ سیال،میڈم ثریا نول,نواب قیصر عباس خان سیال،مہر جواد حسین مگھیانہ سیال، علی حسن ملک ،حمزہ انجم ، مہر سکندر اسلم ساہمل جونیئر کلرک سمیت NCHD سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری مسرور،غلام فاروق و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نئے آنیوالے سوشل ویلفیئر آفیسر محمد گل زیب خان سے نئے ممبران کی تعارفی ملاقات اور سوسائٹی کے متعلق ڈسٹرکٹ جیل انتظا میہ کی طرف سے موسم سرما کے حوالے سے ڈیمانڈ،الیکشن سوسائٹی سال 2024.25,بنک اکاونٹ،آن لائن رجسٹریشن سوسائٹی چیریٹی کونسل،رجسٹریشن نئے ممبران و دیگر معاملات زیر بحث رہے ۔

صدر سوسائٹی میڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے کہا کہ سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اسیران جیل جن میں خواتین اور بچوں(جونائل) کی فلاح و بہبود پر سوشل ویلفیئر اور جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے –

جس کو پہلے سے بہتر کیا جائے گا ۔ اور اب نئے ممبران کی بدولت سوسائٹی ایک نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے جو تواتر سے جاری رہے گا اوراپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔میٹنگ سے گل زیب خان،سید ممتاز شاہ،ڈاکٹر ریاض نول ،جعفر کشف بھٹہ و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment