جھنگ (عرفان حیدر سیال / بیوروچیف)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ انتخابات 2024 کے لیے گہما گہمی عروج پر ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ انتخابات 2024 کے لیے سالانہ انتخابات میں نوجوان ہر دلعزیز جنرل سیکرٹری کےلئے سید عمار کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سب کا پسندیدہ اور مضبوط امیدوار ہے اور سید عمار کاظمی ایڈووکیٹ نے اپنے استاد محترم سید ضیاء حسین کاظمی ایڈووکیٹ صاحب کا وژن کے مطابق کہ وکلاء سب سے پہلے، ہمیشہ کالے کوٹ کے وقار کو ہمیشہ بلند رکھنا میرے مقاصد ہیں-
میڈیا نمائندگان سے ملاقات میں کفتگو کرتے ہوئے سید مصدق عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنے استاد محترم سید ضیاء حسین کاظمی صاحب کی طرح ہمیشہ وکلاء برادری اور کالے کوٹ کی عظمت کے لیے دن رات محنت کرینگے اور ہمیشہ وکلاء کی فلاح کے لیے محنت کرینگے اور میں وکلاء برادری سے گزارش کرتا ہوں کہ سید عمار کاظمی ایڈووکیٹ کی سپورٹ کریں مزید گفتگو میں ایڈوکیٹ سید مصدق عباس بخآری نے کہا کہ وکلا کی محبتیں اور انکا بھرپور ساتھ ہی انشااللہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سید عمار کاظمی کی کامیابی ہے اللہ نے چاہا تو ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔۔۔