
مڈل میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں 25۔۔ویں سالانہ ہوپ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد.
جھنگ( چوہدری ارشد گجر سے )ہوپ سوسائٹی پروگرام گورنمنٹ پر بوائز ہائر سیکنڈری سکول باغ جھنگ میںمڈل میٹرک میں اول دوم سوئم امتحانات میں پوزیشنحاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل محمد امتیازتھے۔جبکہ مہمان خصوصی ڈی ڈی ای او جھنگ محمد رمضان اور چیف ارگنائزر ہوپ سوسائٹی سید قمر عباس زیدی تھے۔ اور دیگر مہمان گرامی میں وائس پرنسپل طارق محمود۔ وائس پرنسپل محترمہ تبسم ناہید۔ پروفیسر عبدالشکور پروفیسر محمد عدنان پروفیسر رانا محمد ارشد خان۔ حاجی رانہ عبدالستار خان ڈاکٹر عباس شاکر
۔ظہیر الدین ارشد ۔ملک محمد امین ملک۔ پرویز احمد ۔ارشد گجر خورشید اختر ۔رانا محمد رضوان تھے۔ چیف ارگنائزر نے ہوپ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے اگاہ کیا۔اور کہا کہ اصل میں تعلیم کا حاصل کرنا سچ بولنا ہے۔ اور زندگی میں کبھی جھوٹ نہ بولنا۔ کامیابی اپ کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کرتی رہے گی ۔مہمان خصوصی محمد رمضان نے کہا کہ اج کی منفرد سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرنا ایک میرے لیے اعزاز کی بات ہے
۔سول سوسائٹی کا مقصد طلبہ و طالبات میں تقسیم کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی دینا ہے۔ تاکہ تحفہ وصول کرنے والے طلبہ کو دیکھ کر دوسرے طلباء کو بھی بڑھ چڑھ تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو۔ میری نصیحت ہے کہ بچوں اپنے ماں باپ اور اساتذہ کرام کا نام بلند کرنے کے لیےتعلیم حاصل کریں۔ تاکہ اپ کا مستقبل روشن ہو سکے۔ وائس پرنسپل محترمہ تبسم ناہید نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کرنے پر بچوں اور بچیوں میں حوصلہ پیدا ہوا ہے
۔ ہوپ سوسائٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ صدر تقریب محترم پرنسپل محمد امتیاز نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ والدین اساتذہ کرام کے علاوہ اپنے ادارہ کا نام روشن کرنا چاہیے۔ اج کی شاندار تقریب ایک مثالی تقریب ہے۔
اس کے انعقاد کرنے پر منتظمین سوسائٹی اور اپنے سٹاف کی طرف سے قمر زیدی اور ارشد گجر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ادارہ میں ا کر عزت بخشی۔ اور طلبہ میں ایک نیا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔۔بعد ازاں کامیاب طلبہ و طالبات میں یادگار انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض۔ پروفیسر ملک محسن رضا نے ادا کیے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +