ضلع جھنگ کے معروف سوشل ایکٹیوسٹ… ہمہ جہت شخصیت…. مسرت ریاض جعفری کی پرمسرت زندگی کے خوبصورت پہلوؤں کا تزکرہ انہی کے زبانی

عنوان ۔اوقات
مسرت کی طرف سے مسرت بھرا سلام سبکو ۔میں امید کرتا ہوں میرے سوشل میڈیا (الیکٹرانک +پرنٹ )کی تمام میری بہنیں اور بھائی خیر و عافیت سے ھوں گے ۔آج کا میرا عنوان بہت ہی اچھے مقاصد کا ھے کہ اپنی ذاتی اوقات کے بارے میں لوگ ایک دو روپیہ یا ایک دو بڑے لوگوں سے سلام دعا کرنے کے بعد اپنا ماضی یا اپنی ذاتی اوقات بھول جاتے ھیں ۔آج میں آپ کو ایک پنجاب کا عام سا سوشل ایکٹیوسٹ هونے کے ناطے اپنی ذاتی زندگی سے پروفیشنل زندگی کے بارے میں بتاؤں گا ۔سوشل ورکر کوئی بھی وہ بہت سلام دعا والی شخصیت ہوتی ہے ۔

آج میں آپ کو اپنے بارے میں بتانا چاھتا ھوں کہ مسرت ریاض نام ھے میرا جعفری تخلص ھے موضع پیرکوٹ سدهانہ یونین کونسل پیرکوٹ سدهانہ تھانہ مسن تحصیل جھنگ کا رہائشی ھوں ۔کامرس کی فیلڈ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے سالانہ بنیاد پر گریجوایشن کی ڈگری کر رکھی ھے –

اپنے علاقہ پیرکوٹ سدهانہ کا دھم جماعت تک پوزیشن ہولڈر رہا ھوں ۔میرے والد محترم ملک ریاض حسین مرحوم صاحب حبیب بینک لیمیٹڈ کے کیشئر ریٹائرڈ ھیں ۔میرے دادا ابو ماسٹر ملک گدا حسین صاحب اپنے علاقہ کے سرکاری ٹیچر ریٹائرڈ تھے اور آج کل کے جو سجاده نشین ھیں دربار عالیہ سید پیر عبدالقادر جیلانی ثانی (ر ح )میرا مطلب سید محبوب نبی نور علی گیلانی صاحب پیر و مرشد پیر پگاڑا سندھ کے نانا ابو محترم سید مهتاب گیلانی صاحب جو ليہ ضلع کے ایم پی اے بھی رہ چکے ھیں کے جنرل منیجر بھی رہ چکے ھیں میرے پڑدادا ابو بھی سرکاری نوکری پر براجمان تھے ۔

میرے دادک وال میں تمام لوگ نوکریوں والے میرے ننھیال میں تمام لوگ ٹیچر اور محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر میرے خالو بھی سرکاری ٹیچر میرے خالہ زاد بھائی بھی سرکاری ٹیچر میری کزن بہنیں بھی ٹیچر ۔
یوں الحمداللہ میں خاندانی طور پر ایک پڑھے لکھے اور ادبی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ۔میرے لیے کالم نگاری ایک عام سی چیز ھے کیونکہ مجھے میری وراثت میں علم و ادب ملا ھے نہ کہ سرمایہ کاری یا جاگیرداری نہیں ملی ۔

ایک عام بندے کی نسبت نہیں بلکہ ایک خاص بندے سے بھی زیادہ حلقہ احباب ھے میرا ڈیموکریٹک شخصیات دوست رکھتا ہوں اپنے علم و حکمت کی ایماں پر نہ دولت کی بناء پر ۔
12 سالہ میرا سوشل ورک کا تجربہ ھے آج کل ایک ایگریکلچرل کمپنی میں ایک عام سے عہدے کے فرائض سر انجام دے رہا ھوں ۔خوشامد پرستی سے سخت نفرت ھے اچھی سنگت کا ہمہ دم قائل ھوں اور رکھتا ہوں ۔

میں شاید وہ نوجوان ھوں اپنے علاقے کا جس نے سب سے زیادہ پیسہ بھی دیکھا اکلوتا بیٹا هونے کے ناطے اور فاقہ کشی مطلب بھوک افلاس سب سے زیادہ دیکھی لیکن ھر وقت اللّه کی ذات پاک کا شکر ادا کیا کبھی کسی سے دھوکہ بازی نہیں نہ کبھی ایسا سوچا کیونکہ تربیت میری مجھے ایسے کام کرنے سے روک لیتی ہے ۔

چوغتہ ملک برادری سے تعلق رکھتا ہوں ۔کسی بھی پروگرام کا کوئی ڈپٹی ڈائریکٹر هو یا فیلڈ افسر بے لوث تعلق رکھتا ہوں بیشک کوئی اس کے علاوہ سیاسی شخصیت هو یا سماجی ۔
جھنگ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جانے والی میری منہ بولی بہنیں ہوتی ہیں ان کے ساتھ احساس کا رشتہ ہوتا ہے نہ کہ خون کا شاید وہاں پر کام کرنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگ بھی یہ بات سوچتے ھوں گے کبھی کبھی کہ بھائی مسرت کی جاننے والی مائیں بہنیں بہت ھیں کیونکہ میں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا اس لیے ھر عورت کو اپنی ذاتی بہن کر عملہ والوں کو کہ کر اندراج کروا دیتا ہوں جہاں تک ممکن هو سکے ۔

میں اللّه کی ذات پاک سے ڈر کر کہ رہا ھوں کہ جو ھم اب تک اپنے علاقہ کے فلاح و بہبود کے کام کروائے ایک چھوٹا سا ایم پی اے یا ایم این اے بھی نہیں کروا سکتا ۔
اور کوئی وزیر مشیر صوبائی هو یا وفاقی اگر اپنی اوقات سے نکل جاۓ تو انکی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر خوب کلاس لینا مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔

آخر پر ایک بات نوٹ کروانا چاهوں گا کہ آپ کروڑ پتی بھی بن جاۓ انسانیت کو اپنا ہمیشہ طرز زندگی بنا کر رکھنا کیونکہ انسان نہیں رہتا ہمیشہ لیکن انسانیت ہمیشہ رہ جاتی ہے ۔
آج مجھے میرے کالم میری اس لکھائی پر دلی مسرت هو رہی جس پر مسرت آپ لوگوں کو اپنی ذاتی اوقات بتادی ۔پیسے سے زیادہ اپنی پنہچان علم و ادب کے کاموں میں بنائیں خوش رہے اور ہمیشہ خوش رہے آپ سب لوگ ۔
تحریر ۔
م س ر ت (پانچ ،بارہ ،چوده )جعفری
سماجی ورکر پنجاب-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment