ٹوبہ ٹیک سنگھ: ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام ٹوبہ ٹیک سنگھ نجی ہوٹل میں اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان پر ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیاگیا۔ جس کی صدارت ادارہ برائے سماجی انصاف کےایگزیگٹو ڈائریکٹرپیٹر جیکب نے کی اور نظامت کے فرائض ادارہ کے ضلعی کوآرڈینٹر آصف منوراور پاکستان اقلیتی فورم کے سرگرم کارکن یعقوب صادق نے انجام دیئے۔ اجلاس میں جبری یا کم عمری کی شادی”جبری تبدیلی مذہب”کی روک تھام کے لئے قانون سازی سیاسی جماعتیں منشور میں شامل کریں ۔پیٹر جیکب بااختیار وفاقی اور صوبائی اقلیتی کمیشن،آئین پاکستان کے آرٹیکل 22الف پر عملدرآمد کروایاجائے- رپورٹ ڈاکٹر کنول لشاری بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جبری یا کم عمری کی شادی”جبری تبدیلی مذہب”کی روک تھام کے لئے قانون سازی سیاسی جماعتیں منشور میں شامل کریں ۔پیٹر جیکب

بااختیار وفاقی اور صوبائی اقلیتی کمیشن،آئین پاکستان کے آرٹیکل 22الف پر عملدرآمد کروایاجائے-

قائداعظم محمد علی جناحؓ کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو آئین اور نصاب میں شامل کیا جائے،مطالبات

جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 19 جون 2014 کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام ٹوبہ ٹیک سنگھ نجی ہوٹل میں اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان پر ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیاگیا۔جس کی صدارت ادارہ برائے سماجی انصاف کےایگزیگٹو ڈائریکٹرپیٹر جیکب نے کی اور نظامت کے فرائض ادارہ کے ضلعی کوآرڈینٹر آصف منوراور پاکستان اقلیتی فورم کے سرگرم کارکن یعقوب صادق نے انجام دیئے۔

اجلاس میں ادارہ برائے سماجی انصاف کے پراجیکٹ آفیسر ناصر ولیم نے گزشتہ تین الیکشن میں برسراقتداراور حزب اختلاف کی پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے منشور میں کیے گئے وعدوں اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ اور اس عمل میں کامیابی،ناکامی اور رکاوٹوں کی تفصیلات شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ پیٹر جیکب نے تمام سیاسی پارٹیوں کی اقلیتی قیادت کو آئندہ الیکشن میں اقلیتوں کے مسائل کی نشاندہی کے متعلق بینر مہم “میں بھی پاکستان ہوں”کی حکمت عملی بیان کی اور اقلیتی قیادت کے اتفاق رائے سے پانچ مسائل

بااختیار وفاقی اور صوبائی اقلیتی کمیشن،جبری تبدیلی مذہب کو ختم کرنے کی قانون سازی،آئین پاکستان کے آرٹیکل 22الف پر عمل درآمد، قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو آئین اور نصاب میں شامل کرنا اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کی 19 جون 2014 کے فیصلے پر عملدرآمد، کمیٹی کا قیام کو آئندہ الیکشن میں اقلیتوں کے بنیادی مطالبات کے طور پربینر مہم کے ذریعے لٹکایا جائے گا۔

اقلیتی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مسیحی کمیونٹی کے لیڈران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے مطالبات کو ضرور اپنے علاقوں میں آویزاں کریں گے تاکہ رائے عامہ ہموار ہو اور سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں ہمارے یہ مطالبات کو شامل کریں اور بعد از انتخابات ترجیحی بنیاددں پرہمارے مطالبات کو حل کریں۔

اجلاس میں خصوصی طور پر میثاق سنٹر کے نمائندگان،سیاسی سماجی،مذہبی لیڈران اور اکاش اشفاق اور یاسر طالب پراجیکٹ منیجرکے علاوہ مسیحی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment