جھنگ (مہر ریاض نول بیوروچیف سے )روٹری انٹرنیشنل شکاگو امریکہ سے روٹری کلب جھنگ کانٹینینٹل کو باقاعدہ طور پر چارٹرکر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک زاہد حسین کھوکھر(چارٹر پریژیڈنٹ)اور سید فرخ حسنین بخاری(چارٹر کلب سیکرٹری) روٹری کلب جھنگ کانٹینٹل روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3272 پاکستان نے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول سے ایک ملاقات کے دوران بتایا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

جھنگ (مہر ریاض نول بیوروچیف سے )روٹری انٹرنیشنل شکاگو امریکہ سے روٹری کلب جھنگ کانٹینینٹل کو باقاعدہ طور پر چارٹرکر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک زاہد حسین کھوکھر(چارٹر پریژیڈنٹ)اور سید فرخ حسنین بخاری(چارٹر کلب سیکرٹری) روٹری کلب جھنگ کانٹینٹل روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3272 پاکستان نے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول سے ایک ملاقات کے دوران بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام معزز ممبران اب روٹری انٹرنیشنل فیملی کا باقاعدہ طور پر حصہ بن چُکے ہیں۔ روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے چارٹر ممبر شپ کی آئی ڈی الاٹ کر دی گئی ہیں-جس کی بنیاد پر اب ممبران دنیا بھر میں اعزازی حیثیت سے سفر کر سکتے ہیں-روٹری انٹرنیشنل ایونٹس جو کہ باقاعدہ طور پر ریگولر ہوتے رہتے ہیں-

جن کی ممبران کو پہلے اطلاع دی بھی جاتی رہی ہے اور اب مزید بھی دی جاتی رہے گی، روٹری ممبر کی حیثیت سے تمام معزز ممبران کے لئے روٹری انٹرنیشنل کے ایونٹس میں حصہ لینے کے لئے ویزہ سے لے کر تمام اعلیٰ سہولیات ہمیشہ کے لئے میسر رہیں گی۔ ہم انشاءاللہ مہینے میں دو بار روٹری انٹرنیشنل شیڈول کے مطابق ہفتہ کے دن شام 6 بجے ریگولر میٹنگز کیا کریں گے –

اور اپنی اِس خوشی اور کامیابی کو باقاعدہ celebrate کرنے کے لئے اپنی پہلی میٹنگ کی چند دنوں میں کر رہے ہیں جس ممبران کو اطلاع دی جائے گی میٹنگ میں تمام معزز ممبران کی شرکت انتہائی لازمی ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے ، ہم اُس میٹنگ میں Charter Ceremony کے Grand Event کی planning کے لئے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہوئے باہمی مشاورت کریں گے۔

Charter Ceremony کے موقع پر تمام معزز چارٹر ممبران کو Charter Membership Shieldsایوارڈ دیئے جائیں گے، اور Rotary International PINS لگائی جائیں گی۔ اور کوشش کی جائے گی کہ Charter Ceremony کو یادگار ایوینٹ بنایا جائے اور ممبران کی زندگی کے قیمتی لمحات میں یہ یادگار لمحات شامل ہو جائیں گے۔

ہم ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشل پاکستان مسرور جے شیخ ساؤتھ ایشیا روٹری انٹرنیشنل آفس، مِس نندیتا بیرا صدر روٹری انٹرنیشل Gordon R. McInally روٹری انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر شکاگو امریکہ کے شُکر گُزار ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ہمیں International Platform فراہم کیا اور ہم انشااللہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کے معیار پر پورا اتریں گے۔

روٹری کلب جھنگ کانٹینٹل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ روٹری انٹرنیشل کے standards کو مدنظر رکھتے ہوئے جھنگ کی اپنی اپنی فیلڈ میں اعلیٰ شخصیات کو روٹری فیملی کا حصہ بنایا گیا ہے_اور ہم سب کے لیے اعزار ہو گا کہ ہم روٹری انٹرنیشنل فیملی کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں،

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment