جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈسٹرک جیل جھنگ میں این سی ایچ ڈی نے خواتین بیرک میں تعلیم بالغان سنٹر کا افتتاح کردیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی محمد ساجد علی ڈسٹرک سیشن جج جھنگ ایڈیشنل سیشن جج جھنگ افتخار النبی این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر قیصر عباس چٹھہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی چوہدری مسرور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن غلام فاروق سپریڈنٹ جیل جھنگ فرخ سلطان مہر فراست بدھوانہ فیلڈ افیسر اس موقع پر موجود تھے –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد علی اعوان ڈسٹرکٹ سیشن جج نے تعلیم بالغاں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو تعلیم سے محروم رکھتے ہیں جوکہ بہت بڑی غلطی ہے مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ بیرک سے 16ان پڑھ قیدی عورتوں کو تعلیم کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے جو بڑھ لکھ کر اپنی علم میں اضافہ کر سکیں گیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +