گڑھ مہاراجہ..تھانہ گڑھ مہاراجہ ۔کے علاقہ دو کلومیٹر کے فاصلے پر مین روڈ پر تین ڈکیتیاں ڈاکو رقم چھین کر ایک شخص کو فائر مار کر زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق پہلی واردات تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ پل راجباہ پر ندیم ملاح جو اپنی کریانہ کی دوکان پر موجود تھا تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 38ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔دوسری واردات میں پتن روڈ پر ڈیری شاپ پرسے گن پوائنٹ پر30ہزار روپے چھین لیۓ۔تیسری واردات میں فش شاپ مصطفی کھوکھر نام شخص
سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے مصطفی کھوکھر زخمی ہوگیا۔چوتھی واردات میں موذن
مسجد سید الکونین پتن چوک سبزی فروٹ فروش اللہ بخش حیدری سے نقدی اور موبائل لے گئےپولیس موقع پر پہنچ گئ اور سرچ آپریشن شروع کردیا 30 منٹ میں دو کلومیٹر کے فاصلے میں تین ڈکیتیوں سے علاقہ میں خوف و ہراس اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی انجمن تاجران اور اہلیان علاقہ کا ڈی پی او جھنگ ملک طارق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور کاروائی کی اپیل۔