جھنگ(عرفان حیدر سیال / چیف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساجد محمود قاسم نے کہاہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کھاد کا استعمال بے حدضروری ہے اور آج کل کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کیلئے مخصوص مافیا سرگرم عمل ہے لیکن کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسال بروئے کار لائے جائیں گے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر مہر ناصر سیال نے کہاہے کہ جھنگ میں کھاد وافر مقدار میں دستیاب ہے اور کاشتکاروں وکسانوں کو سرکاری ریٹ پر فراہم کرنے کیلئے ڈیلرز احکامات پر عملدرآمد کویقینی بنائیں بصورت دیگر مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی-
ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے ہمارے کسی کسان بھائی کو مسلہ درپیش ہو فوری رابطہ کریں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +