قائم بھروانہ میں منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر
شورکوٹ (رپورٹ میاں عثمان علی بیورو چیف)قائم بھروانہ اور گردونواح میں منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ناجائز منافع خوروں کی جانب سے پھل سبزیاں اور ایشیا خوردنوش سمیت بڑا گوشت 800 روپے کلو برائلر مرغی 550 روپے کلو انڈے 35 سے 40 روپے جبکہ گیس 320 روپے دودھ 140 سے 150 روپے اور ضروریاتِ زندگی کی دیگر ایشیا کو من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہی ہے –
پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور تحصیل انتظامیہ غائب ہے اور انتظامیہ کے افسران اپنے دفتر تک محدود ہیں اور عوام کو مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جو خود ساختہ مہنگائی عروج پر کر رکھی ہے جبکہ دوکانداروں نے ایشیاء خوردنوش کے من مرضی کے ریٹ مل کر طے کر رکھے ہیں-
جس پر عوام لٹ رہی ہے جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ایشیا خوردنوش کے ریٹ کم بھی ہوئے لیکن دوکانداروں نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کا کہنا تھا کہ پریس کنٹرول مجسٹریٹ کھبی فیلڈ میں نہیں ائے اور نا ہی کبھی چیکنگ کی ہیں ڈپٹی کمشنر جھنگ اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس صورت حال کا نوٹس لے اور اس میں ملوث ملزمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +