جھنگ۔۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور انکی شکایات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جنکے حل اور فالو اپ کے حوالے سے ڈی پی او نے احکامات جاری کئے۔۔

جھنگ۔۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور انکی شکایات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جنکے حل اور فالو اپ کے حوالے سے ڈی پی او نے احکامات جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور انکی شکایات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سے 1787 پر موصول ہونے والی 3 درخواستوں جبکہ نقب زنی ، گندم و دھانج چوری ، موبائل چوری و دیگر شکایات کے متعلق 14 درخواست ہائے پر متاثرین کی داد رسی کیلئے ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور متاثرین کی فوری دادرسی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی بغیر کسی سفارش کے انصاف تک آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے میکانیزم طے کیا گیا ھے اور متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جائے گا ۔ کھلی کچہری کے انعقاد اور شہریوں کی شکایات کے ازالے سے پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری آئے گی ۔

Leave a Comment