جھنگ۔۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت جنرل الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ۔ اجلاس میں جنرل الیکشن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کےلئے لنک اوپن کریں۔۔رانا فیصل اقبال

جھنگ۔۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت جنرل الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ۔ اجلاس میں جنرل الیکشن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت جنرل الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کی شرکت ۔ اجلاس میں جنرل الیکشن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے ۔تمام سپروائزری افسران امیدواروں کو کوڈ آف کنڈٹ کا پابند کریں ۔ جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گے ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے انٹی رائٹ فورس سمیت اضافی نفری پولیس لائن میں تیار رہے۔ ایس ایچ او حساس پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے مکمل آگاہ رہیں گے ۔ انفارمیشن کے تبادلے کو تیز تر بنانے کیلئے تمام اداروں کیساتھ باہمی روابط کو مضبوط رکھا جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہر چھوٹی سے لیکر بڑی انفارمیشن تک کنٹرول روم کو فی الفور نوٹ کروائی جائے ۔ سپروائزری افسران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھیں ۔

Leave a Comment