جھنگ ( شیخ غلام مصطفٰی )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔آگاہی واک کی قیادت صدر پی ایم اے ڈاکٹر اعجاز سلطان اور عامر رضا بخاری زونل سیلز منیجر ویرک فارما سیوٹیکلز پاکستان نے کی جبکہ آگاہی واک میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر توصیف اعجاز، ڈاکٹر لقمان علی، ڈاکٹر صغیر احمد اور ڈاکٹر اویس محمود سمیت پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔آگاہی واک کی قیادت صدر پی ایم اے ڈاکٹر اعجاز سلطان اور عامر رضا بخاری زونل سیلز منیجر ویرک فارما سیوٹیکلز پاکستان نے کی جبکہ آگاہی واک میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر توصیف اعجاز (سپیشلسٹ ناک، کان اور گلہ) ، کنسلٹنٹ ڈاکٹر لقمان علی (جلدی امراض) ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر صغیر احمد، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اویس محمود (کارڈیالوجسٹ)،سینیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ محمد یوسف رضا بھٹی سمیت پیرامیڈیکل سٹاف ،ڈاکٹرز اور ویرک فارماسیوٹیکلز پاکستان کے افسران کی کثیر تعداد نے آگاہی واک میں شرکت کی-

اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز سلطان نے سموگ سے پیداہونے والی سانس اور آنکھوں کی بیماریوں اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے شرکا کو آگاہ کیا۔اور احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی تاکہ سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے انہوں نے بتایا کہ اکتوبر سے فروری کے درمیان کم بارشوں اور فضائی آلودگی کی وجہ سے سموگ کا خطرہ در پیش رہتا ہے-

لہذا احتیاتی تدابیر کے طور پر گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔ اور الرجی کی علامات کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment