جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کا اہم سیاسی مشاورتی اجلاس جامع مسجد کوثر اہلحدیث میں زیر صدارت ضلعی امیر حافظ نعیم الحق ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے 109 اوران کی زیلی صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کی حمایت کرنے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے قائدین کے حکم کے مطابق ضلعی فیصلہ کئے جائیں گے، اجلاس میں جماعت غرباء اہلحدیث کے ضلعی صدر مہر نور زمان سپرا ،جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے صدر پروفیسر طاہرمحمود جنجوعہ ،حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی، رپورٹ شیخ عرفان حیدر ،عدنان طاہر جنجوعہ

جھنگ ،مرکزی جامع مسجد کوثر اہلحدیث جھنگ بازار جھنگ صدر میں زیرصدارت حافظ نعیم الحق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ ایک سیاسی اجلاس حلقہ این اے109اور حلقہ پی پی 126,127,128کے حوالے سے منعقد ہوا –

جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری اسماعیل نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ شاہد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے ادا کئے سیاسی اجلاس کے مہمان گرامی حضرت مولانا مہر نورزمان سپرا امیر جماعت غربا اہلحدیث ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ
مہر اللہ دتہ بدھوانہ قاری صفی الرحمٰن چوہدری محمد عنصر استاد محمد یونس محمد خلیل بدھوانہ مہر سرفراز لڈیانہ سیال محمد اشرف بلو شیخ شاہد شیخ حامداور دیگر جماعتی ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

جس میں الیکشن سے قبل یہ طے پایا کہ ووٹ جماعت کی امانت ہے اور کافی مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان حلقوں کےحوالے سے سیاسی مشاورت جلد ضلع بھر میں ضلعی فیصلے کئے جائیں گے جس پر تمام اجلاس میں شرکاء نے یک زبان ہو کر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ حافظ عبد الکریم علامہ کاشف نواز رندھاوا چیف آرگنائزر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے حکم پر ضلعی سطح پر فیصلے کئے جائیں گے-

جماعت کی عزت میں سب کی عزت ہے یادرہے یہ جماعتی پروگرام ضلع بھر میں کئے ہیں جنہیں تحصیل کی قیادتوں اور سیاسی کیمٹی کو یونین کونسل تک جماعتی نمائندوں سے روابط قائم رکھے ہیں ہم ضلع بھر میں اکثریت ہونے کے باوجود ہمارے ووٹ کی عزت نہیں ہے-

جس پر یہ طے ہوا کہ کمیٹی کا ہرفرد اسی طرح مقدم ہوگا جس طرح صدر اور سیکرٹری باڈی کا اہم جزو ہوتے ہیں سب کی اہمیت ایک جیسی ہوگی ان شاءاللہ العزیز ہم کل بھی قیادت کے ساتھ تھے اج ہم سیاسی میدان میں بھی جماعتی فیصلوں کو مقدم رکھیں گے ووٹ ساجد میر اور جماعت کی امانت ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment