جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
جھنگ کی معروف دربار ہاتھیوان جھنگ سٹی کے گدی نشین و پی ٹی آئی کے معروف راہنما اور عمران خان کے سپاہی پیر نور سلطان آف ہاتھیوان (سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی) نے اپنے ہزاروں مریدین سمیت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حلقہ این اے 109 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم انتخابی نشان چار پائی اور حلقہ پی پی 127 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج شیخ محمد اکرم انتخابی نشان میز کرسی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے-
یاد رہے مذکورہ حلقہ جات میں پیر آف ہاتھیوان شریف کے مریدین کی تعداد ہزاروں میں ہے اور پیر نور سلطان آف ہاتھیوان کا ان حلقوں میں اپنا سیاسی اثرو رسوخ کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی تعداد میں ووٹ بینک بھی پایا جاتا یے پیر آف ہاتھیوان کے اس سپورٹ اعلان کے بعد شیخ اکرم گروپ کے دونوں امیدواران کی کامیابی کے امکانات اور زیادہ بڑھ گئے ہیں-
پیر آف ہاتھیوان نور سلطان کے حکم پر مریدین نے ان دونوں حلقوں میں شیخ اکرم گروپ کے امیدواروں کی الیکشن مہم کی کمپین ڈور ٹو ڈور شروع کر دی ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +