جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ آٹھارہ ہزاری کے علاقہ میں مبینہ طور تین مسلح افراد کا پولیس پر فائرنگ کا معاملہ ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ساتھی، 15سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری اسلم بھولا ہلاک دو فرار، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ ڈال موڑ اٹھارہ ہزاری ناکے پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ

جھنگ, پولیس کے بروقت ایکشن سے بوکھلاہٹ میں ملزمان فرار، گرفتاری کیلئے پولیس کی اضافی نفری کا تعاقب اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسلح ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،دو فرار ہلاک ملزم کی شناخت اسلم بھولا (ضلع خانیوال) کے نام سے ہوئی ہےہلاک ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی 15 وارداتوں میں ملوث مجرم اشتہاری نکلا ہلاک ملزم نے جھنگ، قصور، خانیوال، ساہیوال، ملتان اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں مختلف سنگین وارداتوں کا ارتکاب کیا-

فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ کے گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہےشہریوں کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگاسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس فورس کا مورال اپ ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی شکنجہ کسا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت (رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی)

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment