جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) انصاری برادری کے ہونہار ، مستحق اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، جس میں 200 کے قریب پلے گروپ تا ماسٹرز کے طلباء و طالبات اور اسپیشل ڈگری ہولڈرز کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،علی رحمان انصاری سے

جھنگ ( محمد ریاض شاہد ) انصاری برادری کے ہونہار ، مستحق اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں 200 کے قریب پلے گروپ تا ماسٹرز کے طلباء و طالبات اور اسپیشل ڈگری ہولڈرز کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔

تقریب میں مہمان خصوصی فرزند جھنگ حاجی ازاد ناصر انصاری ، نوجوان سوشل ورکر سیٹھ حمید شمس اور صدر انصار ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی قاری محمد عثمان سمیت صدر فرینڈز تنظیم الاتحاد الانصار جھنگ محمد انتظار بھورا اور صدر آل پاکستان انصار سپریم کونسل جھنگ لالہ عتیق الرحمن جوہر ، محمد ارشد جاوید بانی و چیئرمین شیخ انصار موومنٹ پاکستان اور سوشل ویلفیئر افیسر محمد وارث نے شرکت کی ۔

پروگرام کی صدارت سیٹھ ہاشم اسلم نے کی جبکہ سینئر نائب صدر حکیم بشارت ، جنرل سیکرٹری اظہر اسلم ، فنانس سیکرٹری ماسٹر بلال ، جوائنٹ سیکرٹری ندیم اکرم اور سیکرٹری نشر و اشاعت علی رحمان معاویہ اور ممبران مجلس شوریٰ حاجی نعیم صدیقی ، ماسٹر محمد اخلاق ، حاجی افتخار احمد ، یونس کونسلر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی آزاد ناصر انصاری و دیگر نے کہا کہ برادری کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ قابل تقلید ہے اور ہم اس پروگرام کے منعقد کروانے اور اس کارخیر کو مزید پھیلانے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کے صدر سیٹھ ہاشم اسلم نے بتایا کہ اس تنظیم کی بنیاد 1985 میں رکھی گئی تھی جسکی تقسیم انعامات کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے ۔ یہ انصاری برادری کی واحد غیر سیاسی اور خود انحصار تنظیم ہے جسکے فیصلے اکثریت رائے سے کیے جاتے ہیں اور اسکے تمام اخراجات اسکے 17 ممبران خود ادا کرتے ہیں جبکہ ڈونیشن کی مد میں جو بھی ملے اسکو تنظیم کے فنڈ میں جمع کر لیا جاتا ہے جو برادری کے طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات جیسے یونیفارم ، کتابیں اور شوز وغیرہ میں خرچ کیا جاتا ہے –

جبکہ ماہ رمضان میں مستحق گھرانوں اور بیواؤں میں رمضان پیکج بھی دیا جاتا ہے ۔ اس تنظیم کی وجہ سے اب تک کئی بچے اور بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے پاکستان کے اعلی عہدوں پر مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور برادری و ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment