شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر کی طرح شورکوٹ سٹی فیضان مدینہ میں بھی حافظ بننے والے بچے اور بچیوں کے درمیان اسناد کی تقسیم کا اجتماع منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر کی طرح شورکوٹ سٹی میں بھی حافظ بننے والے بچے اور بچیوں کے درمیان اسناد کی تقسیم کا اجتماع منعقد ہوا بچوں کا اجتماع فیضان مدینہ گراؤنڈ اور بچیوں کا اجتماع مدرستہ المدینہ للبنات نزد مدنی سلطانیہ مسجد شاہد شہید روڈ میں منعقد ہوا جس میں مدنی چینل کے ذریعہ دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا-
اجتماع میں سرور قادری ‘ طفیل قادری ‘ آصف قادری’ صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود ‘ رائے ایاز اکبر ‘ رانا محمد شبیر ‘ رجب علی بھٹی ‘ عبدالشکور سپرا ‘وکلاء’ ڈاکٹر ‘صحافی برادری’ سول سوسائٹی کے نمائندوں ‘طلباو طالبات کے والدین سمیت عاشقان قرآن نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر 100 سے زائد بچے اور 30 بچیوں میں کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور بچوں کی دستار بندی اور بچیوں کی چادر پوشی بھی کی گئی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +