ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب عہدیداران کے حلف وفاداری کی تقریب جناح ہال ضلع کونسل جھنگ میں منعقد ہوئ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت تھے۔۔رپورٹ۔۔شیخ عرفان حیدر

ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب عہدیداران کے حلف وفاداری کی تقریب جناح ہال ضلع کونسل جھنگ میں منعقد ہوئ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت تھے
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
جبکہ ریاض حسین مارتھ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ اور شکیل قاسم چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔چوہدری عمران گل جنرل سیکرٹری یونین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا تقریب حلف وفاداری سے سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب مہر محمد ریاض نول نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور مثبت صحافت کے فروغ پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے صحافیوں نے جھنگ کی تعمیروترقی اور امن و امان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور دیتے رہیں گے تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جھنگ کی تعمیر و ترقی میں جھنگ کے صحافیوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور خصوصا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے دوستوں کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون حاصل رہا ہے میری یہ کوشش ہے کہ ضلع جھنگ کو ایک ماڈل ضلع کے طور پر متعارف کروانے میں کردار ادا کروں جوکہ میری ڈیوٹی میں بھی شامل ہے میں نے ہمیشہ صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ان کا معاشرہ کی فلاح و بہبود،تعمیروترقی، امن و امان میں اہم رول اور چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت نے کہا کہ معاشرے میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان قائم کرنے میں صحافیوں کا کردار سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے میرے نذدیک سب صحافیوں کا احترام برابر ہے بغیر کسی تفریق کے میرے دروازے دن رات اپنے صحافی بھائیوں کیلئے کھلے ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے جھنگ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں جھنگ پولیس کا بھر پور ساتھ دیا جو قابل مثال رہا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے صحافیوں نے زرد صحافت کے خاتمے اور مثبت و تعمیری صحافت کو فروغ دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور مبارکباد دی ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی کی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ان کو شیلڈ بھی دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے صدر مہر نوید سدھانہ نے مہمانوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہماری اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اپنا قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر آنا اور ہمیں عزت دینا قابل تحسین ہے ہم ان کے تہہ دل سے ممنون ہیں ۔

Leave a Comment